Advertisements

شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات، اندرونی کہانی

Nawaz ad Shehbaz
Advertisements

 دو گھنٹے طویل ملاقات کے ایجنڈے میں سرفہرست سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنے کا فیصلہ رہا۔

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق دو گھنٹے طویل ملاقات کے ایجنڈے میں سرفہرست سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال شفٹ کرنے کا فیصلہ رہا۔

Advertisements

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال کے بجائے پمز چیک اپ کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی اور قانونی آپشنز پر مشاورت کی گئی، پی ٹی آئی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست اور اس کے قانونی جواب کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مزید کسی سیاسی و آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے مختلف نام بھی زیر غور آئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک ہوئیں۔