لاہور27نومبر:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان کوئٹہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی-دونوں رہنماؤں کے مابین بین الصوبائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا -ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا- وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی ترقی میں تعاون پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اظہار تشکرکیا۔