Contact Us

عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات، تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف

Meeting between Imran Khan and Chaudhry Pervez Elahi

 لاہور26ستمبر: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان آج وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات ہوئی۔2گھنٹے طویل ملاقات میں سیاسی صورتحال،صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیا ل ہوا۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے عوام کو ریلیف کی فراہمی، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے قانون سازی کے بارے میں عمران خان کوآگاہ کیا۔عمران خان نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی اورسیلاب زدگان کی بحالی و آبادکاری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے مالی امدادکے پیکیج سے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری جلدممکن ہوگی۔ سابق حکومت نے ہمارے انقلابی فلاحی پروگرامز کو روک کر صوبے کے عوام سے زیادتی کی۔ بلاتاخیرفلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سولرپینلزلگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپتالوں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2022 کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کڑی قانون سازی کی جارہی ہے۔کالجوں اور یونیورسٹیوں وغیرہ میں منشیات فروشی پر سخت سزائیں تجویزکررہے ہیں۔کم از کم سزا دو سال اورزیادہ سے زیادہ عمر قید تک رکھنے کے لئے قانون سازی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اوراستعمال پر ادارے کے مالکان اورملازمین بھی ذمہ دار ہونگے۔منشیات فروشی کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ، خصوصی فورس اورسپیشل کورٹس قائم کریں گے۔وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں اورسیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی ہے۔ گھروں،فصلوں اورلائیوسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے امدادی رقم میں اضافہ کیا ہے۔آپ کے ویژن کے مطابق صوبے میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں۔ہمارے ہر اقدام کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود ہے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد،سابق وفاقی وزیر حماد اظہر،حافظ فرحت عباس،چودھری افتخار گھمن،وسیم رامے،مدثرمچھیانہ،چیف سیکرٹری پنجاب اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

مزید پڑھیں