گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملاقات

Meeting between Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar and Chief Minister Usman Bazdar

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملاقات،صوبے میں عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق

معاشی ترقی میں اپوزیشن کی رکاوٹیں غیر جمہوری، حکومت کہیں نہیں جا رہی، مدت پوری کریں گے:چوہدری سرور، عثمان بزدار

سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پوائنٹ سکورنگ نہ کریں، مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جائے گا، حکومت قائم رہے گی:گورنر پنجاب

اپوزیشن کی ساکھ ختم ہو چکی، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کیا اور کرتے رہینگے:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور12 جنوری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان گورنر ہاؤس میں  ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے صوبے میں انصاف کارڈ کی فراہمی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشوں کو سراہا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے معاشی ترقی میں اپوزیشن کی جانب سے رکاوٹوں کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پوائنٹ سکورنگ نہ کریں۔ مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جائے گا مگر حکومت قائم رہے گی۔اپوزیشن کو سب سے پہلے ملکی مفادات کو ترجیح دینی چا ہیئے۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن کو فروغ دینے والی اپوزیشن کا  ایجنڈا کرپشن بچاؤ ہے۔ اپوزیشن کی ساکھ ختم ہو چکی، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔2023 سے پہلے الیکشن کا خواب دیکھنے والے بس خواب ہی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کیا اور کرتے رہیں گے۔

Meeting between Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar and Chief Minister Usman Bazdar