Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بہاول پور کے انتظامی امور بارے جائزہ اجلاس

Meeting Regarding Punjab Cattle Market Management and Development Company Bahawalpur

بہاول پور:19/جنوری : کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بہاول پور کے انتظامی امور بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاول پور اعتزاز انجم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس طالب رندھاوا،ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں سلمان خان لودھی، سی ای او کمپنی وقار احمد جعفر،ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاول پور سبطین بخاری اور دیگر افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں بہاول پور ڈویژن میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کے قیام اور انتظام و انصرام بارے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یزمان، حاصل پور، خیرپور پور ٹامیوالی، چک مدرسہ، ہارون آ باد، شہباز والا، بہاول نگر، چشتیاں اور لیاقت پور میں مویشی منڈیوں کے قیام بارے بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں