Advertisements

سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں میں مبتلا پانچ سو سے زائد مریضوں کا علاج و معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی

Medical Treatment and Free Medicines Provided to Over 500 Flood-Affected Patients Suffering from Various Diseases
Advertisements

پبلک ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں مکھن بیلہ اور نور پور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا


اوچ شریف (کرائم رپورٹر)سیلاب متاثرین نزلہ بخار سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا 500 سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی, سیلاب سے متاثرہ علاقے  مکھن بیلہ، نور پور، میں پبلک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد  ڈاکٹر  شیخ محمد فرمان حسین نے آغا خان ہیلتھ سنٹر کی لیڈی ڈاکٹر فاطمہ بتول کے  ہمراہ نزلہ بخار سمیت بے شمار بیماریوں میں مبتلا بچوں بڑوں سب کا مفت علاج ان کی دہلیز پر کیا مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ،

Advertisements

تفصیلات کے مطابق پبلک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام موضع نور پور ، مکھن بیلہ کی  عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں   500 سے زائد سیلاب متاثرین کیلئے ڈاکٹر  شیخ محمد فرمان حسین نے آغا خان ہیلتھ سنٹر کی لیڈی ڈاکٹر فاطمہ بتول،مرجینہ مریم ایل ایچ وی ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات بھی فراہم کی گئی اس موقع پر صدر پبلک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن محمد اکمل شیخ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کرتے رہے گے ڈاکٹر فرمان حسین نے کہا کہ ایسے کیمپس کا انعقاد مریضوں کے لئے ایک چھت تلے معائنہ اور مفت ادویات کی فراہمی بہترین اقدام ہے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پبلک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی اس کاوش کو سراہا ۔۔اس موقع پر سردار اختر  خان بلوچ ، سید احسن بخاری کوآرڈینیٹر پی ڈی او ، محمد شمائل ،حق نواز ، سید مظفر شمسی ،زبیر خان شکرانی و دیگر بھی ورکرز ہمراہ تھے ۔