Advertisements

غیر معیاری اور نان رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے پر میڈیکل اسٹور مالک ندیم انجم کو 5 سال قید اور ساڑھے تین لاکھ جرمانہ کی سزا

Medical store owner Nadeem Anjum sentenced to 5 years imprisonment and a fine of 350,000 for selling substandard and unregistered medicines
Advertisements

ڈرگ کورٹ بہاول پور کے چیئر پرسن شاذب سعید ممبران انجم جمیل اور ڈاکٹر محمد عارف غوری ر مشتمل عدالت نے مقدمہ کی باقاعدہ سماعت کے بعد فیصلہ صادر کر دیا

ڈرگ کورٹ بہاولپور ڈویژن کے چیئرپرسن شاذب سعید، ممبران محمد انجم جمیل اور ڈاکٹر محمد عارف غوری پر مشتمل عدالت  نے کیس نمبر 40/DCB/2017 کا فیصلہ سناتے ہوئے طالب میڈیکوز (نوان کوٹ چوک، تحصیل خانپور، ضلع رحیم یار خان) کے مالک ندیم انجم ولد طالب حسین کو ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت مختلف دفعات میں قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

Advertisements

عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد ملزم کو گناہ گار پاتے ہوئے درج ذیل سزائیں سنائیں:

 * دفعہ 27(1) ڈرگز ایکٹ: 05 سال قید بامشقت اور 50,000 روپے جرمانہ۔ جرمانہ عدم ادائیگی پر مزید 03 ماہ قید محض بھگتنا ہوگی۔

 * دفعہ 27(4) ڈرگز ایکٹ: 03 سال قید بامشقت اور 50,000 روپے جرمانہ۔ جرمانہ عدم ادائیگی پر مزید 03 ماہ قید محض۔

 * دفعہ 28(1) ڈرگز ایکٹ: 05 سال قید بامشقت اور 2,000,00  (دو لاکھ) روپے جرمانہ۔ جرمانہ نہ دینے پر مزید 05 ماہ قید محض۔

 * دفعہ 28(3) ڈرگز ایکٹ: 03 سال قید بامشقت اور 50,000 روپے جرمانہ۔ جرمانہ نہ دینے پر مزید 03 ماہ قید محض بھگتنا ہوگی۔

عدالتی حکم کے مطابق تمام تمام قید کی سزائیں یکمشت (ایک ساتھ) چلیں گی اور مجرم کو دفعہ 382(B) ضابطہ فوجداری کے تحت رعایت بھی دی گئی ہے۔ ڈرگ کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بہاولپور کو حکم جاری کیا ہے کہ مجرم ندیم انجم کو سزا کی تکمیل کے لیے جیل میں تحویل میں رکھا جائے۔