سیلاب زدگان کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع بہاولپور میں 22 مقامات پر طبی سہولت کیمپ قائم کر دیے گئے

چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد شاہ کی مبارک پور میں میڈیا سے گفتگو
مبارک پور (نامہ نگار) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے احکامات پر سیلاب زدگان کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع بھر میں 22 سے زائد مقامات پر طبی سہولت کیمپ لگادیئے گئے ہیں جہاں ہماری ہیلتھ ٹیمیں موجود ہیں اور مفت طبی سہولیات فراہم aکر رہی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد شاہ کی میڈیا سے گفتگو۔
تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد شاہ نے دیہی مرکز صحت مبارک پور کا اچانک دورہ کیا عملہ کی حاضری چیک کی اور سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیصل عمران کے ہمراہ ایمرجنسی روم ،جنرل وارڈ کا معائنہ کیا اور اطمنان کا اظہار کیا اس کے علاوہ انہوں نے۔میڈیکل سٹور میں ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں ڈاکٹر فیصل عمران کو ہدایات جاری کیں کہ سیلاب زدہ علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے لئے اضافی انتظامات کئے جائیں۔ عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر انہوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام طبی کیمپوں میں انتہائی قابل ترین عملہ اور ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں ۔ہماری ہیلتھ ٹیمیں علاقہ کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ دریائی علاقوں کے قریبی ہسپتالوں میں بھی سیلاب زدگان کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کر دیئے ہیں جہاں انہیں مفت بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔