Advertisements

ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں

"Mediators step up efforts for 10-day ceasefire between US and Iran"
Advertisements

ایرانی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کی تجویز پاکستان اور قطر نے پیش کی، ایران نے ثالثوں کے ذریعے تجویز ملنے کی تصدیق کر دی

تہران: امریکا اور ایران کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے ثالثوں نے کشیدگی میں کمی اور مفاہمتی یادداشت کی بحالی کیلئے دس روزہ جنگ بندی کی تجویز دی، آبنائے ہرمز کو دس دنوں سے لیکر دو ہفتوں کیلئے کھولنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کی تجویز پاکستان اور قطر نے پیش کی، ایران نے ثالثوں کے ذریعے تجویز ملنے کی تصدیق کر دی،

Advertisements

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بتایا ثالث مزید کشیدگی کو روکنے کیلئے سرگرم ہیں، ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی خطے کے ممالک سے کوئی دشمنی نہیں، ایران پر حملوں کیلئے کسی ملک کی سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہئے، حملے جاری رہے تو ایرانی مسلح افواج بھی جواب دیتی رہیں گی، آئی اے ای اے دارخوین جوہری بجلی گھر پر امریکی حملے کی مذمت کرے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھی کہنا تھا کہ امریکا سے جنگ اس وقت بند ہوگی جب ایران کو میدان جنگ میں برتری حاصل ہوگی