Advertisements

میڈیا کلب کے زیر اہتمام سن رائز کالج میں محفل نعت میلاد و سیرت کانفرنس 

RMNP President Ehsan Ahme Sehar attend Media Club event as chief guest
Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر تقریب کے مہمان خصوصی تھے نامور نعت خوانوں نے نبی آخرالزماں کے حضور عقیدت اور محبت کے پھول نچھاور کیے


تقریب کے شرکاء کی میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمن ،جنرل سیکرٹری سید محمد آصف بُخاری اور اُنکی ٹیم کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد ، محفل میلاد  يا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فلک شگاف  نعروں سے گونج اٹھی

Advertisements

احمد پور شرقیہ (پریس ریلیز ) اسوہ رسول پر عمل کر کے ہی دنیا اور اخرت کی فلاح حاصل کی جا سکتی ہے میڈیا کلب رجسٹرڈ کے زیر اہتمام سن رائز کالج میں منعقدہ محفل نعت میلاد و سیرت کانفرنس سے مقررین کا خطاب میڈیا کلب رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ایک پروقار محفل میلاد و نعت شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں معزز شخصیات، صحافی برادری اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے مہمانِ خصوصی احسان احمد سحر صدر رورل میڈیا نیٹ ورک آف پاکستان تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوان محمد شاہد سعیدی شبیر حیدر۔ مطلوب احمد باجوہ ساغر بخاری زاہد عباس مغل محمد ماجد خان طاہر رسول سعیدی محمد سلیم سعیدی محمد حامد ممتاز عبدالمجید ناصح حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے۔ دلنشین اور پر اثر نعتوں نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور فضا ’’یا رسول اللہ ﷺ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی

محفل میں خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی احسان احمد سحر صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان نے کہا کہ ایسی محافل ایمان کو تازگی بخشتی ہیں اور نوجوان نسل کو دین و سنت کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے میڈیا کلب کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری دینی، سماجی اور اصلاحی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر منقاد احمد فیضی نے سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سیر حاصل گفتگو کی اور مختلف احادیث اور قران کی روشنی میں فضیلت بیان کی قبل ازیں معروف سکالر اور محقق فیضان علی حیدر شیخ نے انتہائی عقیدت بھرے انداز میں امت مسلمہ اور اتحاد بین المسلمین پر خطاب کیا

اس موقع پر سن رائز کالج کے ڈائریکٹر شہزاد کامران ایم ڈی محمد زاہد پرنسپل محمدماجد کے علاوہ میڈیا کلب رجسٹرڈ کے صدر شیخ عزیز الرحمن سینیر نانب صدر اعجاز حسین مغل جنرل سیکرٹری سید اصف بخاری سرپرست اعلی محمد اقبال عباسی ارشد جاوید کمبوہ بشیر احمد مغل حافظ محمد شفیق جان محمد چوہان سابق کونسلر سید نظر حسین شاہ رئیس عمران قادر رانا شکور افتاب احمد محمد ساجد خان محمد سلیم اغا سید زمان بخاری ابو طالب جاوید سید تنویر بخاری سید وسیم شاہ یاسر سلیم بھٹی زبیر محمود خان رانا محمد شوکت صدر تاجران محمد سلیم بندھانی چغتائی لیب کے سی او احمد پور شرقیہ برانچ محمد ارشد محمد اصف میلاد مصطفی کمیٹی کے سابق سربراہ سید مخدوم زادہ سید غلام متجتی بخاری کنسلٹنٹ ڈاکٹر دیوان عرفان احمد , سید علی رضا کاظمی ڈائریکٹر سکول میاں عمار حسین عبدالمجید ناصح, شاعر شوکت رحیم بھٹی حاجی عبدالقادر چغتہ سابق صدر چیمبر اف کامرس چوہدری طاہر جمیل محمد سلیم اغا سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گی