Advertisements

میڈیا کلب کے زیراہتمام معرکۂ حق ملی مشاعرہ

Mehfil Mushaira
Advertisements

محفل کی صدارت ممتاز شاعر و بزم رفیقم کے سربراہ سید عدیل بخاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی شاہد عالم شاہد تھے


 احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) میڈیا کلب رجسٹرڈ کے زیراہتمام ایک شاندار معرکۂ حق ملی مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں ملک کے نامور اور مقامی شعراء کرام نے بھرپور انداز میں وطنِ عزیز پاکستان سے محبت اور حالیہ آپریشن بنیان المخصوص کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا اس خوبصورت محفل کی صدارت ممتاز شاعر و بزم رفیقم کے سربراہ سید عدیل بخاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی شاہد عالم شاہد تھے

Advertisements

صدر میڈیا کلب رجسٹرڈ شیخ عزیز الرحمن صدر پریس کلب احمد پور شرقیہ راشد عزیز ہاشمی  معروف صحافی ڈاکٹر خادم سومرو رحیم یار خان سے آئے شاعر أذر بخاری اور جنرل سیکرٹری میڈیا کلب رجسٹرڈ اصف بخاری سمیت دیگر معزز شخصیات اسٹیج پر موجود تھیں۔جنہوں نے مشاعرے کے اختتام پر شُعرا کرام میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے  مشاعرے میں نامور شعرا نے وطن سے محبت کے جذبات سے لبریز کلام پیش کیا جن میں شاہد عالم شاہد  سید عدیل بخاری سجاد راقب فیاض ثابت أذر بخاری شاہد یاسر مرزا فیصل محمد حسین ثائر ڈاکٹر مجیب سرمد شوکت رحیم بھٹی علی رضا دانش ثواب حسین راشد بھٹی اور دیگر شامل تھے شُعراء کے اشعار سن کر شرکاء پرجوش انداز میں داد دیتے رہے اور بار بار "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے اس موقع پر شعراء کرام کو شرکاء نے بہترین ملی مشاعرہ منعقد کرنے پر بزم نقوی، بزم رفیقم، سخن سنجان محراب والا کے شعراء کرام اور میزبان میڈیا کلب رجسٹرڈ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ریفیرشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا یہ ملی مشاعرہ نہ صرف ایک ادبی محفل تھی بلکہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے وابستگی اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوا ملی مشاعرہ میں اعجاز حسین مغل حافظ محمد شفیق محمد سلیم اغا ابو طالب جاوید سید زمان بخاری سید وسیم شاہ سید ذیشان بخاری سمیت حلقہ ادب کی مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی