صحافتی اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت بل پر اظہار تشویش

Opposition members stopped at the main gate of te Punjab assembly

صحافتی اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پنجاب حکومت کے مجوزہ ہتک عزت بل پر اظہار تشویش کیا ہے  اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل موجودہ شکل میں کالا قانون لگتاہے۔  اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یوجے اور  ایمنڈ کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے بیان جاری کیا ہے۔  مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی پربھی صحافتی اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔  جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ  میڈیا تنظیمیں ہتک عزت قوانین کی مضبوطی یا ڈیجیٹل میڈیا کی ریگولیشن کےخلاف نہیں، پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل موجودہ شکل میں کالا قانون لگتاہے ، ہتک عزت کےمجوزہ بل پرتمام فریقین سے مشاورت کی جائے۔  جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ  کوئی بھی قانون سازی انفرادی حقوق کے تحفظ اور آزادی اظہار میں توازن رکھ کر کی جانی چاہیے، مجوزہ بل کے اثرات کا جائزہ لیے جانےتک ہتک عزت کے قانون کی منظوری مؤخرکی جائے۔

مزید پڑھیں