Advertisements

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت اجلاس میں کوڈ 19کی نئی لہر سے محفوظ رہنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ

measures-to-be-taken-to-stay-safe-from-the-new-wave-of-covid-19
Advertisements

بہاول پور02/جنوری: ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کوڈ 19کی نئی لہر سے محفوظ رہنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجوکیشن محمد شہباز، اے ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز رسول، اے ایم ایس سر صادق محمد خاں عباسی ہسپتال ڈاکٹر حامد، ڈی ایچ او پریونٹو میڈیسن ڈاکٹر خالد محمود آرائیں، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد چنڑ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوڈ سے محفوظ رہنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے جائیں اور ایسے افراد جنہوں نے بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی انہیں بوسٹر ڈوز لگائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال، سر صادق محمد خاں عباسی میں آنے والے مریضوں کے معائنہ کے دوران کوڈ کے حوالہ سے بھی چیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں کوڈ سے محفوظ رکھنے کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوڈ سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے اور کوڈ کے حوالہ سے لوگوں کے سمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیجے جائیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال اور ڈی ایچ او پریونٹو میڈیسن ڈاکٹر خالد محمود آرائیں نے کوڈ 19ویکسینیشن کے حوالہ سے اب تک کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 12سال اور اس سے زائد عمر کے 2604759افراد میں سے 2502952افراد کو پہلی ڈوز اور 2379029افراد کو دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے جبکہ 864456افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی گئی ہے۔اسی طرح کوڈ 19پیڈیاٹرک ویکسینیشن مہم کے دوران 5سے 12سال تک کی عمر کے 626977بچوں میں سے 617677بچوں کو پہلی ڈوز اور 615166بچوں کو دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔