ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اسلامیہ یونیورسٹی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (MDCAT) ایڈمیشن ٹیسٹ کے انتظامی امور سمیت فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا

بہاول پور:10/ستمبر : ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجدید کیمپس بہاول پور کا دورہ کیا اورمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج
(MDCAT) ایڈمیشن ٹیسٹ کے انتظامی امور سمیت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی کے مختص شعبہ جات میں قائم امتحانی مراکز میں امیدواروں اور ان کے والدین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم صادق چیمہ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد چنڑ اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات احسن انداز میں مکمل کئے گئے ہیں۔انہوں نیمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے تمام انتظامی امور شاندار طریقے سے انجام دینے پر انتظامی افسران کی خدمات کو سراہا۔یاد رہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے امتحانی مراکزاسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجدید کیمپس بہاول پور کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ، فیکلٹی آف آرٹس اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنس میں قائم کئے گئے تھے۔امتحانی مراکز میں آنے والے امیدواروں کی رہنمائی کے لئے یونیورسٹی کیمپس میں سائن بورڈز نصب تھے۔نیزگاڑیوں کی پارکنگ اور امیدوار امتحان کے والدین و رشتہ داروں کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ اور پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔اس موقع پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کے اطراف میں میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے جہاں میڈیکل آفیسر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی ڈیوٹی پر مامورتھا۔میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ(MDCAT) کے تمام امور بخیر و خوبی انجام پا گئے۔