چوہدری خان محمد اشرف کی جانب سے کسانوں کے اعزاز میں ڈنرکی تقریب کا انعقاد
اشرف شوگر ملز اور کسان بھائیوں کا مثالی رشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری خان محمد اشرف
بہاولپور : چوہدری خان محمد اشرف کی جانب سے کسانوں کے اعزاز میں ڈنرکی تقریب کا انعقاد، ایسی تقریبات سے کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، چوہدری خان محمد اشرف کے کسانوں کی سہولیات کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں کسانوں کا تقریب سے خطاب۔ تفصیل کے مطا بق منیجنگ ڈائریکٹر اشرف شوگر ملز و معروف صنعتکار چوہدری خان محمد اشرف کی جانب سے کسانوں کے اعزاز میں ڈنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر علاقے کے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خان محمد اشرف کا کہنا تھا کہ اشرف شوگر ملز اور کسان بھائیوں کا مثالی رشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے انہیں اپنے علاقے کا ہر کسان اپنی فیملی کے فرد کی طرح عزیز ہے اپنی سابقہ روایات کی طرح آئندہ بھی اپنے علاقے کے کسانوں کے تمام مسائل کے حل میں ان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گے شوگر ملز وہ واحد انڈسٹری ہے جو سرمایا شہروں سے لے کر دیہی علاقوں کو منتقل کرتی ہے جس سے دیہی پسماندہ علاقوں کی عوام کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے دوردراز کے علاقوں کو پختہ سڑکیں اور ملز کا پختہ یارڈ، پڑھے لکھے نوجوانوں کوبہترین روزگار کے مواقع، کسانوں کو بلاسود قرضوں کا اجراء، ٹرائیکو گراما کاڑد کسانوں کو فراہمی سے فصل کونقصان دہ کیڑوں کے تدارک جیسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور آئندہ بھی وہ اپنے کسانوں بھائیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی ہر ممکن کاوشیں برؤے کار لاتے رہیں گے
تقریب میں زمیندار رہنماؤں حاجی ملک محمد سعید، سید مرتضی علی شاہ، غلام نبی خان عباسی، حاجی حمید پگل، ملک ظہور حسین پگل، ملک اسلم پگل، جام فیاض احمد، ملک احسان اللہ بھٹہ،ارشد مئیو، ملک عباس سندھاو دیگر کا کہنا تھا کہ چوہدری خان محمد اشرف کے کسانوں کے لیے اٹھائے جانے والے سابقہ اقدامات کو قابل تعریف ہیں ان کی سربراہی میں اشرف شوگر ملز نے ہمیشہ ان کا خیال رکھا اور ان کو درپیش مسائل کو دور کیا آئندہ بھی وہ اس بات کی امید کرتے ہیں کہ چوہدری خان محمد اشرف کی سربراہی میں اشرف شوگر ملزاور کسانوں کا مثالی ودوستانہ تعلق ایسے ہی جاری رہے گااور ہم چوہدری خان محمد اشرف کے بے حد ممنون ہیں جنہوں نے ہمیشہ کسانوں کیساتھ ہر سطح کے رابطے رکھے اور اپنے خلوص و محبت کی بدولت انہوں نے کسانوں کے دل جیتے ہیں۔