چوک عباسیہ ششماہی نہر کےمائنر میں بلدیہ کا عملہ گٹروں کاپانی ڈالنے لگا

MC APE Sucker Machine

تعفن سے ملحقہ آبادی بدبواور مچھروں سے متاثر ملیریا۔ڈینگی پھیلنے لگا

سکر مشین کے عملہ کو گٹروں کےپانی کوآبادی سے باہر پھینکنے کا پابند کیا جائے متاثرین کا اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ

 احمدپورشرقیہ : چوک عباسیہ ششماہی نہر کےمائنر میں بلدیہ کا عملہ گٹروں کاپانی ڈالنے لگا تعفن سے ملحقہ آبادی بدبواور مچھروں سے متاثر ملیریا۔ڈینگی پھیلنے لگا تفصیل کیمطابق احمدپورشرقیہ چوک عباسیہ سے گزرنے والی چھوٹی ششماہی نہر کئی ماہ سے بند رہنے کی وجہ سے خشک پڑی ھے جس میں بلدیہ کاعملہ سکرمشین کے زریعے گٹروں سے حاصل شدہ گندہ پانی ڈال رہے ھیں جس سے جہاں ملحقہ رہائشی آبادی تعفن اور بدبو سے متاثر ہورہی ھے وہاں مچھر اور مکھیاں بھی بڑی تیزی سے جنم لے رہی ہیں جس سے لوگ ہیضہ ۔ملیریا اور ڈینگی فیور کا شکار ہورہے ہیں بدبو سے گھروں میں بیٹھنا مشکل ہو چکا ھے متاثرین رانا محمد عثمان ۔ڈاکٹر عبدالحمیدثاقب   ۔محمد شفیق اعظم ۔حاجی محمد بشیر محمدمحسن۔خواجہ حسن اور محمد رئیس نے اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے سکر مشین کے عملہ کو گٹروں کےپانی کوآبادی سے باہر پھینکنے کا پابند کیا جائے تاکہ مقامی آبادی مختلف بیماریوں کاشکار ہونے سے بچ سکے

مزید پڑھیں