اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

میئر لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان

Sadiq Khan

حکومت پاکستان نے لندن کے میئر صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا ہے۔

صادق خان کو ستارہ پاکستان یوم آزادی پرپاکستانی ہائی کمیشن میں دیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کے اعلان کے مطابق صادق خان کو یہ اعلیٰ اعزازکمیونٹیز کی خدمت پر دیا جارہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صادق خان کو یہ اعلیٰ اعزازپاک برطانیہ تعلقات بہتربنانے میں معاونت پر دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں اور وہ دوبار انتخابات جیت کر میئر منتخب ہوئے ہیں۔

صادق خان کے والدین 1968 میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے، صادق خان کے والد لندن میں بس ڈرائیور تھے۔

مزید پڑھیں