جلاؤ گھیراؤ کیس9 مئی : یاسمین راشد سمیت 9ملزموں کو10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری

سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور تھانے کو آگ لگانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت 36 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سُنا دی
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور افضال عظیم پاہٹ کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ اس کے علاوہ حمزہ عظیم پاہٹ،رانا تنویر،اعزاز رفیق کو مقدمہ سے بری کردیا گیا۔
اس سے قبل سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور تھانے کو آگ لگانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت 36 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سُنا دی۔ عدالت نے احمد بچھر کو 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے تمام 36 ملزمان کو گرفتار کرنے اور جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔