مولانا میاں محمد اجمل قادری کی سربراہی میں حضرت مولانا عبید اللہ سندھی کی شخصیت پر سیمینار اور فلسطین کیوں جل رہا ہے کانفرنس
لاہور: گزشتہ روز مرکز اہل حق شیراں والا دروازہ جامع مسجد حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ میں حضرت مولانا عبید اللہ سندھی رحمت اللہ علیہ کی شخصیت پر سیمینار ہوا اور فلسطین کیوں جل رہا ہے کانفرنس منعقد کی گئی یہ دونوں پروگرام قائد جمعیت مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سربراہ مولانا میاں محمد اجمل قادری کی سربراہی میں منعقد ہوئے کانفرنس اور سیمینار کے سیشن سے مولانا محمد امجد خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی احمد علی ثانی مولانا محمد اشرف مرکزی رہنما سنی علماء کونسل پاکستان مولانا قاری علیم الدین عالمی تحریک ختم نبوت مولانا شاہ نواز فاروقی رہنما تحریک اہل سنت مولانا مفتی ریاض جمیل نائب امیر مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی اور عالمی تحریک خدام الدین کی نمائندگی مولانا قاری عظیم انور نے کی اس موقع پر تمام مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیل فلسطین کی نسل کشی کر رہا ہے اور فلسطین کو پتھر کے دور میں دھکیل رہا ہے اہل فلسطین عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور تمام مسلمان ممالک تماشہ دیکھ رہے ہیں تمام مسلمان ممالک کو متحد ہو کر اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور یہ جنگ بند کروانی چاہیے مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی کوارڈینیشن سیکرٹری حکیم محمد حسنین چوہان نے اس موقع پر اپنی اور عالمی انجمن خدام الدین کی طرف سے کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین میاں عامر فرید کریجہ سابق مشیر پاکستان اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی دعوت دی جنہوں نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اخر میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا عبید اللہ سندھی رحمت اللہ علیہ میرا خطہ سرزمین جام پور کے رہنے والے تھے اور ان کا بچپن کوٹلہ مغل میں گزرا جنوبی پنجاب کے علاقے میں اج بھی مولانا عبید اللہ سندھی کو امام حریت کے طور پر جانا جاتا ہے اور ان کے تذکرے ہر محفل میں ہوتے ہیں فلسطین کے قتل عام پر سوشل میڈیا پر انے والی تصاویر سے ہر مسلمان کا دل مغموم ہے ہم دعاؤں کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں انشاءاللہ تعالی اللہ فلسطینی مسلمانوں کی امداد فرمائے گا اخر میں انہوں نے فلسطین کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی