مولانا محمد احمد جالندھری مرزا محمد نواز مولانا محمد سلیم مولانا عبدالعزیز فیضی اور حکیم محمد حسنین کا سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کو شاندار خراج عقیدت

Maulana Muhammad Ahmad Jalandhri reciting Fatiha for the late Sayeda Najma Bukhari

شہر احمد پور شرقیہ کے نامور علمائے کرام ضلعی امیر انٹرنیشنل ختم نبوت تحصیل امیر جماعت اسلامی تحصیل صدر میلاد مصطفی کمیٹی تحصیل امیر آئمہ مساجد کمیٹی اور مرکزی رہنما مرکزی جمعیت علماء اسلام گزشتہ صبح سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی قیام گاہ پر تشریف لائے

جید علماء کرام کا مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کی سابق ہیڈ مسٹریس سیدہ نجمہ بخاری کی تعلیمی خدمات پر شاندار خراج عقیدت مرحومہ مغفورہ طالبات کے لیے رول ماڈل تھیں مولانا محمد احمد جالندھری، مولانا محمد سلیم ،اللہ تعالی سیدہ نجمہ بخاری کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور ان کی بشری کوتاہیاں درگزر فرمائیں جید علماء کرام کی دعائیں

احمد پور شرقیہ ( سٹاف رپورٹر )شہر کے نامور علماء کرام مولانا محمد احمد جالندھری ضلعی امیر انٹرنیشنل ختم نبوت بہاولپور ,مرزا محمد نواز امیر جماعت اسلامی تحصیل احمد پور شرقیہ ،

مولانا عبدالعزیز فیضی تحصیل صدر میلاد مصطفی کمیٹی، مولانا محمد سلیم تحصیل امیر آئمہ مساجد کمیٹی اور حکیم محمد حسنین سرگرم رہنما مرکزی جمعیت علماء اسلام سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر تشریف لائے جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا -مولانا محمد احمد جالندھری ،مولانا محد سلیم اور دیگر علماء کرام نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیدہ نجمہ بخاری کی تعلیمی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحومہ نے سائنس مضامین میں طالبات کو جدید رجحانات سے روشناش کرایا -انہوں نےکہا کہ سیدہ نجمہ بخاری طالبات کے لیے رول ماڈل تھیں -انہوں نےدعا کی کہ اللہ تعالی سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکی آخری آرام گاہ پر اپنی رحمت کا سائبان پھیلا دے- علماء کرام نے احسان احمد سحر اور دیگر پسماندگان کے صبر جمیل کےلئے بھی دعا کی-اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے

مزید پڑھیں