مولانا حمداللہ ، اور مولانااسعد محمود احمدپورشرقیہ میں میرے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے

Advertisements
مولانا حمداللہ ، اور مولانااسعد محمود احمدپورشرقیہ میں میرے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے قاری عبدالمنان قریشی امیدوارجمیعت علماء اسلام ( ف ) پی پی 249احمدپورشرقیہ
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) صوبائی حلقہ پی پی 249احمدپورشرقیہ سے جمیعت علماء اسلام ( ف ) کے امیدوار قاری عبدالمنان قریشی نے کہا ہے کہ میں نے حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور کامیابی کے بعد اپنے تمام وعد ے پورے کروں گا۔ انہوں نے کہا قائد جماعت مولانا فضل الرحمن، کے بیانئے کو عوام میں بھر پور پذیرائی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران مرکزی قیادت کے رہنما مولانا حمداللہ ، اور مولانااسعد محمود ، بہت جلد احمدپورشرقیہ میں میرے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا بہت جلد پاکستان زند ہ باد ریلی نکالی جائے گی۔
Advertisements