آئینی ترمیم کے متعلق ووٹنگ کا اجلاس کل تک موخر کرنے کی تجویز
اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے خصوصی کمیٹی اجلاس میں آئینی ترمیم کے متعلق ووٹنگ کا اجلاس کل تک موخر کرنے کی تجویز دے دی۔ پارلیمنٹ ہاوس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، علیم خان، ، رانا تنویر اور اعجاز الحق بھی خصوصی کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے اسی طرح چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پہنچ گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جے یو ائی کی شاہدہ اخترعلی ،سینیٹر ایمل ولی خان بھی اجلاس میں پہنچ گئے، سینیٹر علی ظفر، سینٹر شبلی فراز بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔ دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں موجود ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے خصوصی کمیٹی اجلاس میں بل موخر کرنے کی تجویز دے دی