Advertisements

جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ساتھ لاتعلقی اور امروٹ شریف میں عالمی ر وحانی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ

Maulana Dr Mian Muhammad Ajmal Qadri
لاہور :عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر مولانا محمد میاں محمد اجمل قادری جا معہ قاسم العلوم شیرانوالہ گیٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، ملک بھر سے عہدیداران شریک ہیں
Advertisements

عالمی انجمن خدام الدین کی مجلس شوری کامرکزی امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت اہم اجلاس روحانی اجتماع کے مہمان خصوصی مولانا فضل الرحمن اور انعام اللہ پیر آف جھنڈا شریف ہوں گے ملک بھر سے خانقاہوں کے سجادہ نشین روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے

عالمی انجمن خدام الدین کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں مولانا محمد طاہر (سجادہ نشین تھریچانی شریف) مولانا مفتی احمد علی ثانی، مولانا عمیر عبدالہادی قادری، مولانا مفتی محمدریاض جمیل،حکیم محمد حسنین مولانا میاں عرفان الحق اور مولانا صدام حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Advertisements


لاہور: عالمی انجمن خدام الدین کی مرکزی مجلس شوری کا ایک اہم اجلاس مرکزی امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت جامعہ قاسم العلوم شیرانوالہ گیٹ لاہور منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں، گلگت و بلتستان اور آزاد کشمیرسمیت ملک بھر سے عہدیداران و نمائندوں نے شر کت کی، اجلاس میں تنظیمی و ملکی صورت حال اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی غوروخوض کے بعد  جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ساتھ لاتعلقی کا  فیصلہ کیا گیا کہ اب عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی ناظم مولانا مفتی احمد علی ثانی اور مرکزی ناظم اعلی مولانا ڈاکٹرمحمداکمل قادری سمیت کسی بھی عہدیدار کا جمعیت علماء اسلام پاکستان نظریاتی کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عالمی انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام 25  اپریل بروز جمعۃ المبارک امروٹ شریف ضلع شکارپور سندھ میں عظیم الشان روحانی اجتماع منعقد کیا جائے گا جس کی صدرات پاکستان مسلم لیگ(فنگشنل) کے سربراہ پیر آف پگاڑا کریں گے روحانی اجتماع میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر سے مرکزی خانقاہوں کے سجادہ نشین اور قائدین شرکت کریں گے اس روحانی اجتماع کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اورانعام اللہ راشدی(پیر آف جھنڈہ) ہوں گے۔عالمی انجمن خدام الدین کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں مولانا محمد طاہر (سجادہ نشین تھریچانی شریف) مولانا مفتی احمد علی ثانی، مولانا عمیر عبدالہادی قادری، مولانا مفتی محمدریاض جمیل،حکیم محمد حسنین مولانا میاں عرفان الحق اور مولانا صدام حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔