شہر احمد پور شرقیہ میں تقدس رمضان کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جا رہا ہے مولانا عبدالعزیز خان فیضی
احاطہ عدالت کے علاوہ شہر احمد پور شرقیہ میں تمام چھوٹے بڑے ہوٹل کھلے ہوئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کھلے عام خوردونوش کا سلسلہ جاری ہے
ضلعی ڈویژنل انتظامیہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں احترام رمضان کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات بروئے کار لائے خطیب جامع مسجد علی کا نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب
نماز جمعہ کے اجتماع میں خطیب مولانا عبدالعزیز فیضی کے والد گرامی سردار محمد عبداللہ خان مستوئی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) شہر احمد پور شرقیہ میں رمضان تقدس کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے چیئرمین اور جامع مسجد علی جنرل بس سٹینڈ کے خطیب مولانا عبدالعزیز خان فیضی نے نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ مسافروں کے لیے ریلوے اسٹیشن اور جنرل بس سٹینڈ کے ہوٹل ہمیشہ سے مستثنی رہے ہیں لیکن مقام افسوس ہے کہ شہر کے تمام چھوٹے اور بڑے ہوٹلوں کے علاوہ احاطہ عدالت میں بھی کھلم کھلا خوردونوش کا سلسلہ جاری ہے اور اور کوئی پوچھنے والا نہیں -مولانا محمد عبدالعزیز خان فیضی نے ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور احترام رمضان کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات بروئے کار لائیں مولانا عبدالعزیز خان فیضی نے اپنے خطاب میں امہات المومنین سیدہ خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیہا کے 10 رمضان مبارک کو یوم وصال کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا – نماز جمعہ کے اجتماع میں مولانا عبدالعزیز خان فیضی کے والد گرامی مولانا سردار محمد عبداللہ خان مستوئی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی