مفتی محمد محسن فیضی نے مولانا محمد عبدالعزیز خان فیضی کی دستار بندی کی اور مولانا محمد احمد جالندھری نے مرحوم محمد عبداللہ خان مستوٸی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کراٸی
احمدپورشرقیہ( پریس ریلیز ) ضلعی ممبر امن کمیٹی بہاولپور سابق کونسلر و خطیب جامع مسجد علی مولانا عبدالعزیز خان فیضی کے والد محترم سردار محمد عبداللہ خان مستوٸی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ختم چالیسواں کی تقریب جامع مسجد علی اندرون جنرل بس اسٹینڈ احمد پور شرقیہ میں منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر اہل سنت و تحصیل صدر جماعت اہل سنت پاکستان مولانا محمد محسن فیضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین ایک عظیم سرمایہ ہوتے ہیں اللہ تعالی نے والدین کا عظیم رشتہ بنایا ہے فجر کی نماز کے بعد والدین کا چہرہ پیار سے دیکھنا بھی ایک حج کا ثواب ہے اولاد اپنے والدین کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی والدین پال پوس کر جوان کرتے ہیں تو وہ اپنا فرض ادا کرتے ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے والدین کی دل و جان سے خدمت کریں ہمارا دین بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے تقریب میں سابق چیئرمین رئیس عبدالوحید پرہار، سردار فیض خان خاکوانی، صدر انجمن تاجران حاجی محمد ارشد راجپوت، مولانا محمد احمد جالندھری، سماجی رہنما محمد صفدر بھٹی، سابق کونسلر مرتضی احمد قریشی، سردار افتاب خان ڈاھر، ناصر خان نیازی، محمد سلیم خان نیازی، سردار اے ڈی خان جلوانہ، چوہدری محمد زاہد، چوہدری محمد حنیف، سید مبین شاہ، سید اصف بخاری، غلام حسین قریشی، محمد داؤد قریشی، ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب قادری، امتیاز احمد، ارحم سلیم قادری، الحاج فدا حسین جھٹول، ماسٹر محمد انیس، شوکت رحیم بھٹی، قاری محمد اسلم سیال، عابد مصطفی خان خاکوانی، حکیم حسنین چوہان، نور المصطفی خان فیضی، اسد اللہ خان مستوٸی، محمد فاروق خان، ڈاکٹر منقاد فیضی، محمد حسن فیضی، ڈاکٹر شبیر ملک، چوہدری محمد اسلم، چوہدری ذیشان غفار، محمد اسلم راجپوت، قاری محمد سجاد فیضی، محمد ناظم، نعت خواں منور عباس نقوی، سید فضل شاہ ایڈوکیٹ، شیخ عتیق الرحمن اور سماجی کارکن جان محمد چوھان کے علاوہ مختلف طبقہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر مفتی محمد محسن فیضی نے مولانا محمد عبدالعزیز خان فیضی کی دستار بندی کی اور مولانا محمد احمد جالندھری نے مرحوم محمد عبداللہ خان مستوٸی کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کراٸی-