Advertisements

مولانا عبدالعزیز فیضی کی میزبانی میں 44 ویں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی بابرکت روحانی تقریب

Maulana Abdul Aziz Faizi hosts 44th Bari 11th Sharif
احمد پور شر قیہ :خطیب اہل سنت پیر سید احمد کمال شاہ جامع مسجد علی میں بڑی گیارہویں شریف کی تقریب سے خطاب کر رہے جبکہ مفتی محسن فیضی اور مفتی حسین فیضی ان کے دائیں بائیں موجود ہیں
Advertisements

خطیب اہل سنت پیر سید احمد کمال شاہ ،پیر سید الطاف حسین بخاری اور مفتی محسن فیضی نے اپنی تقاریر میں غوث الاعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے محاسن بیان کیے

قران مجید میں انبیاء کرام صدیقین شہداء اور صالحین کا ذکر کیا گیا ہے اس لیے اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دین و دنیا میں فلاح پا سکتے ہیں غوث الاعظم حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اپنی والدہ ماجدہ کی جانب سے حسینی اور اپنے والد ماجد کی جانب سے حسنی تھے

Advertisements

پیران پیر حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کو 18 علوم پر دسترس حاصل تھی وہ اپنے مریدین کو بروقت پانچوں نمازیں پڑھنے کی تلقین کیا کرتے تھے ان کا کہنا تھا کہ بے نمازی کو مسلمانوں کے قبرستان میں ہرگز دفن نہ کیا جائے خطیب اہل سنت پیر سید احمد کمال شاہ کا مدلل خطاب

مفتی محسن فیضی نے اپنی تقریر میں غوث الاعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کی زندگی کے مختلف واقعات بیان کیے اور سامعین پر زور دیا کہ وہ اولیاء کرام کی تعلیمات کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں پیر سید احمد کمال شاہ اور دیگر علماء کرام نے احمد پور شرقیہ کے ممتاز عالم دین مولانا منظور احمد فیضی مرحوم کی دینی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا

گیارہویں بڑی شریف کی تقریب میں قاری محمد سجاد مولانا محمد صابر اور حافظ محمد سعید نے تلاوت کلام پاک کی جب کہ حافظ عبدالجبار ،اللہ بخش ملک عبدالرزاق، فیض محمد حافظ شمس الدین, منشی رشید نور المصطفی فیضی, زاہد حسین مغل ,اشفاق احمد قریشی , ملک طاہر رسول , حاجی اسلم راجپوت اور شاہد سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کیا

جامعہ مسجد علی میں بڑی گیارہویں شریف کی تقریب میں نظامت کے فرائض عابد خان خاکوانی نے انجام دیے جبکہ مدیر احسان احمد سحر مہمان خصوصی تھے- تقریب کے اختتام پر پیر سید الطاف حسین بخاری آف خانپور مڑل نے دعا کرائی – تقریب میں مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی اور جماعت اہل سنت کے عہدے داروں کارکنوں دینی مدرسوں کے طلباء اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا

تقریب کے اختتام پر پیر سید الطاف حسین بخاری نے دعا کرائی جبکہ پیر سید احمد کمال شاہ اور دیگر علماء کرام نے اپنے خطابات میں ممتاز عالم دین مولانا منظور احمد فیضی مرحوم کی دینی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا قبل ازیں بڑی گیارھویں شریف کی روحانی تقریب میں قراء حضرات قاری محمد سجاد مولانا محمد صابر اور حافظ سعید نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جب کے حافظ عبدالجبار ،اللہ بخش ،ملک عبدالرزاق، فیض محمد، حافظ شمس الدین ،منشی رشید نور المصطفی فیضی زاہد حسین مغل, اشفاق احمد قریشی, حاجی اسلم رسو راجپوت ملک طاہر رسول اور شاہد سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کیا

مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی احمد پور شرقیہ کے صدر مولانا عبدالعزیز فیضی کی میزبانی میں گزشتہ سے پیوستہ شب جامع مسجد علی جنرل بس اسٹینڈ پر 44 ویں بڑی گیارہویں شریف کی بابرکت روحانی تقریب منعقد ہوئی جس میں خطیب اہل سنت پیر سید احمد کمال شاہ آف ہارون آباد، پیر سید الطاف حسین بخاری آف خانپور مڑل کے علاوہ مفتی محسن فیضی اور مفتی حسین فیضی نے خصوصی طور پر شرکت کی – چاروں علماء کرام نے پیران پیر حضرت سید غوث الاعظم سید عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کے محاسن بیان کیے -اس بابرکت تقریب کےمہمان خصوصی مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر تھے بڑی گیارویں شریف کی تقریب میں جماعت اہل سنت اور مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے اراکین اور عہدیداروں کے علاوہ

دینی مدرسے کے طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی- تقریب میں نظامت کے فرائض عابد خان خاکوانی نے انجام دیے- خطیب اہل سنت پیر سید احمد کمال شاہ نے اپنی مدلل خطاب میں حضرت سید عبدالقادر جیلانی کے والد اور والدہ کے شجرہ نسب بیان کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت شیخ حضرت غوث الاعظم سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ والدہ کی جانب سے حسینی اور والد کی جانب سے حسنی ہیں- ان کا کہنا تھا کہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کو 18 علوم پر دسترس حاصل تھی انہوں نے کہا کہ قران مجید

میں انبیاءکرام ، صدیقین شہداء اور صالحین کا ذکر کیا گیا ہے اس لیے اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے والے دین و دنیا میں فلاح پائیں گے -انہوں نے کہا کہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ اپنے مریدین کو پانچوں نمازیں ہر وقت پڑھنے کی تلقین کیا کرتے تھے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے نمازی شخص کو مسلمانوں کو قبرستان میں دفن نہ کیا جائے مفتی محسن فیضی نے بھی حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کے متعدد واقعات سامعین کو سنائے اور انہیں بتایا کہ وہ اپنی زندگیوں کو اولیاء کرام کے بتائے ہوئے راستے پر ڈھالیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا ہونے کا صحیح طریقہ ہے

تقریب کے اختتام پر پیر سید الطاف حسین بخاری نے دعا کرائی جبکہ پیر سید احمد کمال شاہ اور دیگر علماء کرام نے اپنے خطابات میں ممتاز عالم دین مولانا منظور احمد فیضی مرحوم کی دینی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا قبل ازیں بڑی گیارھویں شریف کی روحانی تقریب میں قراء حضرات قاری محمد سجاد مولانا محمد صابر اور حافظ سعید نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جب کے حافظ عبدالجبار ،اللہ بخش ،ملک عبدالرزاق، فیض محمد، حافظ شمس الدین ،منشی رشید نور المصطفی فیضی زاہد حسین مغل, اشفاق احمد قریشی, حاجی اسلم رسو راجپوت ملک طاہر رسول اور شاہد سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کیا