Advertisements

پنجاب بھر میں میٹرک امتحانات کا آغاز، 27 لاکھ سے زائد طلبہ شریک

Matric Exams Begin Across Punjab, Over 2.7 Million Students Participate
Advertisements

محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات کے انعقاد کے لیے صوبے بھر میں 4 ہزار 92 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 247 سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے

لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات کے انعقاد کے لیے صوبے بھر میں 4 ہزار 92 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 247 سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ امتحانی عمل کو شفاف اور نقل سے پاک بنانے کے لیے 383 مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جبکہ سکیورٹی اور نگرانی کے لیے 45 ہزار 844 نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

Advertisements