Advertisements

گورنمنٹ ایف جی پبلک ہائی سکول، ڈیرہ نواب صاحب کی طالبہ مسیرہ خان کی کراٹے کے میدان میں شاندار کامیابی

"Maseera Khan, a student of Government FG Public High School, Dera Nawab Sahib, has achieved remarkable success in karate."
Advertisements

جنرل آفیسر کمانڈنگ بہاولپور نے فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریجنل آفس بہاولپور کی جانب سے مسیرہ خان ک سرٹیفکیٹ آف ایکسیلنس سے نوازا

بانی و چیف کوچ محمد اسحاق گجر، شوکت علی, محمد ایوب گجر نے مسیرہ خان کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Advertisements


احمد پور شرقیہ : گورنمنٹ ایف جی پبلک ہائی سکول، ڈیرہ نواب صاحب کی طالبہ مسیرہ خان کی کراٹے کے میدان میں شاندار کامیابی, فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (CG) ریجنل آفس بہاولپور کی جانب سے انہیں سرٹیفکیٹ آف ایکسیلنس سے نوازا گیا، یہ اعزاز انہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ بہاولپور کے دستِ مبارک سے دیا گیا۔-  بانی و چیف کوچ محمد اسحاق گجر (انٹرنیشنل ایوارڈ ہولڈر)، شوکت علی گلو (کوچ پاکستان کراٹے ٹیم و ایشین گولڈ میڈلسٹ)، محمد ایوب گجر (انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ)، ارشد نور، شفیق قریشی، ملک طارق، عبدالرزاق، مقصود اکبر بٹھہ، ملک ناصر، امجد سیال، متین امجد، اکرم مشتاق اور مشتاق مہانہ نے مسیرہ خان کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 بانی و کوچز نے مسیرہ خان کے والد  سہیل منظور ، ایف جی سکول، ڈیرہ نواب صاحب کے پرنسپل امجد سومرو  اور پی ٹی آئی ٹیچر ناصر کو بھی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طالبہ کی کامیابی میں والدین، اساتذہ اور تعلیمی ادارے کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اور تعاون قابلِ ستائش ہے۔