Advertisements

مریم نواز کا صوبے کے 300 رورل ہیلتھ سنٹرز کو ہسپتالوں میں بدلنے کا فیصلہ

CM PUnjab Maryam Nawaz
Advertisements

وزیراعلیٰ پنجاب کا بہترین کارکردگی پر،،ہسپتال آف دی منتھ،،اعزاز دینے کا اعلان, ہرضلع میں سٹی سکین مشین مہیا کرنیکا حکم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں بہترین کام کرنے پرہسپتال آف دی منتھکا اعزاز ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت منعقدہ ویڈیولنک اجلاس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ مختصرمدت میں صرف911کلینک آن ویلز سے 3کروڑ مریض مستفیدہوئے ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ نے پنجاب کے 300مریم نواز ہاسپٹلز (رورل ہیلتھ سنٹرز)کو مکمل ہسپتالوں میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ کلینک آن ویل کیلئے ڈیجیٹل میڈیکل باکس متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،ڈیجیٹل میڈیکل باکس میں الٹرا ساؤنڈ،بلڈ شوگر،سی بی سی اورای سی جی کی جاسکے گی ،اسی طرح موبائل سے لنک ہونیوالی سمارٹ الٹرا ساؤنڈ ڈیوائس بھی متعارف کرائی جائے گی۔

Advertisements

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے ناقص کارکردگی اورفرائض سے غفلت پر 4ہسپتالوں کے ایم ایس فوری تبدیل کرنے اور ہنگامی صورتحال کیلئے ڈاکٹرز اورایم ایس کا پول قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلعی اورتحصیل ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال اور پارکنگ کے امور بہتر بنانے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلی ٰمریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 40ہزار سے زائد ڈاکٹرز اورالائیڈ ہیلتھ سٹاف کی بھرتی کی جا چکی ، 2524ڈاکٹرز،2482ویمن میڈیکل آفیسر،408کنسلٹنٹ،32کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔7572ایل ایچ وی، 5048سپورٹ سٹاف بھی پنجاب کے ہسپتالوں میں تعینات کیا جا چکا ہے ۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع میں نئی سٹی سکین مشین مہیا کرنے ، موسمی اورعام امراض کیلئے ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم کرنے کاحکم دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ مریض کے معیاری علاج کے تجزئیے کیلئے کلینک کوالٹی کنٹرول آفیسر تعینات کیا جائے گا۔ 3444ذیابیطس ٹائپ ون مریضوں،ہیپاٹائٹس کے 14286اورٹی بی کے 13864مریضوں کیلئے ادویات کی گھر میں فراہمی کی گئی۔پرائیویٹ کلینکس کو ایچ آئی ایم ایس سسٹم سے منسلک کرنے کیلئے قانون سازی پر اتفاق کیا گیا۔