Advertisements

مریم نواز کا جنیوا میں گلے کے دو گلینڈز کا آپریشن

marriam nawaz
Advertisements

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں گلے کا آپریشن کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کا جنیوا میں گلے کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔

Advertisements

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ الحمداللہ، مریم نواز شریف آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں، مریم نواز شریف نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف اور مریم نواز  جنیوا پہنچے تھے، جنیوا میں مقیم معالج سے نواز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے