Advertisements

مریم نواز کا اقتصادی سفارتکاری میں بڑا قدم

Advertisements

اداریہ — 23 نومبر 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئیل آر فرنینڈز سے ملاقات کے دوران فلپائنی س کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر کے صوبے کی اقتصادی سفارتکاری میں اہم پیش رفت کی ہے۔ ان کی یہ کاوش اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ پنجاب کو عالمی معاشی نقشے پر فعال انداز میں سامنے لانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisements

ملاقات میں سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، دفاعی تعاون، عوامی روابط، سیاسی اور پارلیمانی تعاون سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ دونوں جانب سے باہمی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے نہ صرف فلپائن کی 2026 کی آسیان چیئرمین شپ پر مبارکباد پیش کی بلکہ 76 سالہ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ پنجاب پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے جہاں قومی جی ڈی پی کا 60 فیصد پیدا ہوتا ہے۔ آئی ٹی، زرعی ترقی، فوڈ پروسیسنگ، فارماسیوٹیکل، توانائی، آٹو پارٹس، کنسٹرکشن اور لاجسٹکس جیسے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے فلپائنی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور سہولتوں کی یقین دہانی کروائی، جبکہ ایس آئی ایف سی اور پی بی آئی ٹی کے ون ونڈو نظام کو اہم سہولت قرار دیا۔

وزیراعلیٰ نے حالیہ فلپائنی طوفانوں اور زلزلوں سے جاں بحق افراد کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فلپائن نے قدرتی آفات اور موسمیاتی چیلنجز کا ساتھ مل کر مقابلہ کیا ہے، اور لوس اینڈ ڈیمج فنڈ کی تشکیل میں دونوں ممالک نے قابلِ فخر کردار ادا کیا ہے۔ پنجاب فلپائن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہارت سے ادارہ جاتی تبادلوں کے ذریعے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دفاعی تربیت، مشترکہ مشقوں، انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ ثقافتی تعاون کے حوالے سے انہوں نے لاہور کے یونیسکو کرییٹیو سٹی اور ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کے اعزازات کو نئے مواقع کا دروازہ قرار دیا۔

مریم نواز شریف کی اس سفارتی سرگرمی نے ثابت کیا ہے کہ پنجاب بین الاقوامی شراکت داری، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی استحکام کی راہ پر سنجیدگی سے گامزن ہے۔ ان کی قیادت میں پنجاب کی معاشی ترجیحات واضح، موثر اور مستقبل کی ترقی کے لیے مضبوط سمت فراہم کرتی ہیں۔