Advertisements

نومنتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے گورنر ہائوس لاہور میں وزارت اعلی کے منصب کا حلف اٹھایا

Maryam Nawaz sworn in as first woman chief minister of Punjab
Advertisements

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مریم نواز سے وزیر اعلی پنجاب کا حلف لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

تقریب حلف برداری میں محمد نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز،سینیٹر اسحاق ڈار، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ، بیگم گورنر پنجاب، مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں، عہدیداران، کارکنوں، ارکان صوبائی اسمبلی اور اعلی حکام نے شرکت کی

Advertisements


لاہور26فروری2024…نومنتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں وزارت اعلی کے منصب کا حلف اٹھایا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مریم نوازشریف سے وزیر اعلی پنجاب کا حلف لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
تقریب حلف برداری میں مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف، مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف، سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز،سینیٹر اسحاق ڈار، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، یو ایس قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنگ، چائینیز قونصل جنرل ژاو شیریں، قونصل جنرل ترکیہ درمس بستوگ، اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر ، بیگم گورنر پنجاب، مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں، عہدیداران، کارکنوں، ارکان صوبائی اسمبلی اور اعلی حکام نے شرکت کی  ۔ تقریب میں شریک شخصیات نے مریم نواز شریف کو پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔