مریم نواز کا کسانوں سے 3500روپے من گندم خریدنے کا اعلان
Advertisements
پالیسی کےتحت کسانوں سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں سے3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک گندم ذخائرکےحوالے سے پنجاب پہلا صوبہ ہے، پنجاب نے پہلی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مشتمل پالیسی دی- اُنہوں نے کہا کہ پالیسی کےتحت کسانوں سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ بتا کر خوشی ہو رہی ہے کہ الحمدُللّٰہ آج 35 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کمپنیوں نے اس میں پری کوالیفائی کیا ہے۔۔
Advertisements

