Advertisements

نوجوان نسل کودرست معلومات تک رسائی کیلئے اخبارات کے مطالعہ پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے مریم نواز

Maryam Nawaz says the younger generation needs to focus on reading newspapers to access accurate information
Advertisements


اخبار معلومات کی بھرمار کے موجود ہ دور میں بھی اطلاعات کا مستند ذریعہ ہے مطالعہ اخبارات کے حوالے سے ریڈرشپ ڈے پروزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی پیغام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مطالعہ اخبارات کے حوالے سے ریڈرشپ ڈے پرخصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی،پرنٹ میڈیاسے وابستہ صحافیوں ، متعلقہ تنظیموں کے عہدیداروں اورارکان کومبارکباد پیش کی اور اخبارات کے قارئین کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ اخبار معلومات کی بھرمار کے موجود ہ دور میں بھی اطلاعات کا مستند ذریعہ ہے ،اخبارات میں ایڈیٹوریل چیک کے ذریعے غلط اورگمراہ کن معلومات کو روکنا قابل تحسین و تقلید ہے ۔اخبارات نے ہر دور میں شعور وآگاہی اوررائے عامہ کی صحیح سمت میں رہنمائی کیلئے اہم کردارادا کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قیام پاکستان کی تحریک کے دوران اخبارات نے عوام میں آزادی کا شعور بیدار کیا،تحریک آزادی کے دوران سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحافی جدوجہد بھی تاریخ کا حصہ ہے ۔وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل اورسوشل میڈیا کے دور کے باوجود پرنٹ کی افادیت برقراررہے گی،گمراہ کن اطلاعات میں معروضی صحافت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔نوجوان نسل کودرست معلومات تک رسائی کیلئے اخبارات کے مطالعہ پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے

Advertisements