Contact Us

مریم نواز کا آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچنےکا امکان

Punjab government interested to send IT experts to Saudi companies

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا  آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز  آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچ سکتی ہیں، مریم نواز لندن میں تقریباً دو ہفتے قیام کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گی۔

خیال رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔

 مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔

مزید پڑھیں