مریم نواز کا آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچنےکا امکان
Advertisements
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچ سکتی ہیں، مریم نواز لندن میں تقریباً دو ہفتے قیام کریں گی۔
Advertisements
ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گی۔
خیال رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔
مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائی کورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔