Advertisements

مریم نواز حکومت نے صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کرکے تاریخ رقم کردی سردار ملک خالد وارن

Malik Khalid Warran MPA
Advertisements

ممبر صوبائی اسمبلی کا خیرپور ڈاھا میں 16 کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ خیرپور ڈاھا تا جھانگڑہ شرقی کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

مبارک پور (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 251 سردار ملک خالد محمود بابر وارن نے اپنے صاحبزادے ملک نعیم خالد وارن کے ہمراہ خیرپور ڈاھا میں 16 کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ خیرپور ڈاھا تا جھانگڑہ شرقی کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار ملک خالد محمود بابر وارن نے کہا کہ وہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے حلقہ پی پی 251 کی عوام کی محرومیوں کے ازالے اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خیرپور ڈاھا تا جھانگڑہ شرقی 16 کلومیٹر کارپٹ روڈ کے منصوبے کا آغاز کیا۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل سے متعدد مواضعات اور بستیوں کے مکینوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی، طلبہ و طالبات آسانی سے بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں تک پہنچ سکیں گے جبکہ کسان اپنی زرعی اجناس بہتر اور کم وقت میں بڑے شہروں کی منڈیوں تک پہنچا کر مناسب دام حاصل کرسکیں گے۔ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور حلقے کی عوام مزید ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوگی۔ اس موقع پر معززین علاقہ کی تجویز پر خیرپور ڈاھا تا جھانگڑہ شرقی کارپٹ روڈ کو خیرپور ڈاھا کی سیاسی و سماجی شخصیت مرحوم سردار فیض اللہ رنونجھ کے نام سے منسوب کرتے ہوئے "سردار فیض اللہ رنونجھ روڈ” رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں سردار ملک عبداللہ لانگ سابق وائس چیئرمین یونین کونسل خیرپور ڈاھا، سردار ملک ذوالفقار احمد رنونجہ سابق ناظم یونین کونسل خیرپور ڈاھا، سردار ملک رضوان احمد رنونجہ، عبدالکریم خان عباسی سابق وائس چیئرمین یونین کونسل خیرپور ڈاھا، عبدالرحمن خان عباسی سابق کونسلر موضع جھانگڑہ شرقی، جام مرید حسین، ندیم جلھن نمبر دار موضع رمضان گھلو، ملک شفیع حسام نمبر دار موضع ڈاہڑاں، جام صادق جھبیل سابق کونسلر موضع جھبیل، سید عابد شاہ نمبر دار موضع دولت پور، ملک اصغر حسام موضع ودھنور، سردار ملک ذیشان علی رنونجہ یوتھ کوآرڈینیٹر پی پی 251، ماسٹر اقبال گھلو، ملک صدام حسین موہانہ، سیفل خان مٹھل، اقبال خان بلوچ، عرفان، عبدالرحمن عباسی، میاں فاروق احمد کٹبال، ملک عامر کلر، جام طارق جھلن، جام خالد عرف مٹر، اسامہ عزیز آرائیں، سیٹھ بشیر احمد موہانہ، جام احمد یار پرسنل سیکرٹری سردار ملک خالد محمود بابر وارن سمیت دیگر معززین علاقہ اور شرکاء نے شرکت کی۔