مریم نوا ز کی ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
ضلعی انتظامیہ کو دوردراز سے صاف پانی لانے والے علاقوں کی نشاندہی کا حکم، خوشاب، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب
زیادہ خراب پانی والے علاقوں خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بوٹلنگ پلانٹس فنکشنل، پانی کی بوتل ٹرکوں پر پہنچائی جائیگی: بریفنگ
صوبہ بھر میں 2258 واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بنیں گے، پہلے مرحلے میں بہاولپور ڈویژن میں 22 اور راجن پور میں 10 کلسٹر بیسڈ پلانٹ بنیں گے
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا جائزہ، تفصیلی بریفنگ
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں زیادہ خراب پانی والے علاقوں میں بوٹلنگ پلانٹس فنکشنل کر دیئے گئے۔ خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بوٹلنگ پلانٹس تیار ہیں۔ خراب پانی والے علاقوں میں پانی کی بوتل ٹرکوں پر پہنچائی جائیگی۔ خوشاب بوٹلنگ پلانٹ کی ڈیجیٹل رپورٹ پیش، فی گھنٹہ 50ہزار واٹر پروڈکشن کی استعدادہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کوان علاقوں کی نشاندہی کرنے کا حکم بھی دیا جہاں لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی دوردراز علاقوں سے لانا پڑتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صاف پانی کی کمی کے شکار علاقوں میں کلین ڈرنکنگ واٹرکی ضرورت کا تعین کرنے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشاب، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس میں سی ایم پنجاب صاف پانی پراجیکٹ کے تحت مزید چار بوٹلنگ پلانٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 2258 واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بنیں گے۔ صاف پانی کی فراہم کے لئے واٹر ٹینک والے کلسٹر بیسڈ پلانٹ بھی قائم ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں بہاولپور ڈویژن میں 22 اور راجن پور میں 10 کلسٹر بیسڈ پلانٹ بنیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واٹرفلٹریشن پلانٹس کی بندش اور خرابی کی شکایات فوری دور کرنے کا حکم دیا اور ڈپٹی کمشنر متعلقہ اضلاع میں خراب یا بند فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
٭٭٭٭

