Advertisements

ضلعی سطح پر خواتین کوارڈینیٹرز کی تقرری مسلم لیگ نون کے جمہوری ویژن کی عکاس ہے مریم نواز کی مہرین فیاض خان اور فوزیہ ایوب قریشی سے گفتگو

Maryam Nawaz conversation with Mehreen Fayyaz and Fawzia Ayub
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگا ر) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائز ر محترمہ مریم نواز شریف ، نے نونامزد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بہا ول پو رمہرین فیاض خان اور سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) اپنے قائدمیاں نوازشریف کے ویثرن پر عمل کرتے ہوئے خواتین کو دھار ے میں شمولیت کو یقینی بنایا ہے۔ ضلعی سطح پر خواتین کو آرڈینیٹر کی تقرری مسلم لیگ ( ن ) کے جمہوری ویثرن کی عکاسی ہے ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ( ن ) ملک کی حقیقی ، جمہوری سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہا خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر حقیقی قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ اور اسی طرح ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کا آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا یوتھ اور خواتین ونگ کی طرح دیگر ونگوں کوبھی آرگنائیز کیا جارہاہے۔ اور ضلعی سطح پر آرگنائیز ر مقرر کئے جائیں گے۔ جن کو ذمہ داری دی جائے گی ۔ کہ وہ تنظیم سازی مکمل کریں تاکہ آمدہ قومی اور بلدیاتی انتخابا ت میں اس کے ثمرات حاصل ہوں ۔