Advertisements

مریم نواز نے پنجاب میں طویل ہفتہ وار چھٹیوں کا اعلان کردیا

CM PUnjab Maryam Nawaz
Advertisements

لاہور پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے عوام کو طویل ہفتہ وار چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طویل ہفتہ وار چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو یوم کشمیر، 6 فروری کو صوبائی سطح پر بسنت کی تعطیل، اِس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔ مریم نواز نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پنجاب بھر کے عوام اس وقت کو آرام کرنے، تازہ دم ہونے اور بھرپور انداز میں گزاریں گے۔

Advertisements