Advertisements

مریم اورنگزیب نےوزراء اور مشیروں کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا

Marriam Aurangzeb picture
Advertisements

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزراء اور مشیروں کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisements

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بار بار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں کو خبریں بنا کر پیش نہ کرے۔