Advertisements

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی عدالت کے باہر صحافیوں سے پولیس کی بدسلوکی کی مذمت

Marriam Aurangzeb
Advertisements

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان سے واقعہ کا سخت نوٹس لینے کی درخواست

اسلام آباد۔28فروری  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عدالت کے باہر صحافیوں سے پولیس کی بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پولیس کا صحافیوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، صحافیوں سے معذرت کرتی ہوں، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے معاملے پر بات کی ہے، وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ صحافیوں سے اس واقعہ پر معذرت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کارروائی کریں کہ پولیس تماشائی کیوں بنی رہی؟ حملہ آوروں کے ہاتھ روکنے کی بجائے میڈیا کو نشانہ بنانے والوں کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گیٹ پی ٹی آئی کے فسادی توڑیں اور ڈنڈے بے گناہ صحافی کھائیں، ایسا نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے والے صحافیوں پر تشدد قابل افسوس اور ناقابل قبول ہے۔ صحافی ہر طرح کے سخت اور مشکل حالات میں عوام کو آگاہ کرنے کے لئے قابل قدر کام کرتے ہیں، صحافیوں کا احترام اور انہیں فرائض کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

Advertisements