مریم نواز اور حمزہ شہاز شریف بروز ہفتہ شام 6بجے بہاولپور اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنمامریم نواز اوروزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے آج بہاولپورپہنچیں گے مقامی عہدیداروں نے جلسہ کے انتظامات مکمل کرلیے زیادہ سے زیادہ افراد کوجلسہ گاہ میں لانے کیلئے عوامی رابطہ مہم تیزکردی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما وٹکٹ ہولڈر پی پی 246 ڈاکٹر رانامحمد طارق خان نے میڈیاکوبتایاکہ بہاولپوراسٹیڈیم میں مریم نواز اوروزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کاجلسہ تاریخ ساز ہوگااوربہاولپورکی عوام جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کریگی کہ بہاولپورمسلم لیگ ن کاگڑھ ہے یہاں کسی دوسری جماعت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے بتایاکہ جلسہ کوکامیاب اورفل پروف سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں بہاولپورشہرکے علاوہ یزمان حاصلپور خیر پور ٹامیوالی احمدپور شرقیہ لیاقت پور رحیم یار خان صادق آباد خان پور اوچ شریف بہاولنگر چشتیاں ہارون آباد منڈی صادق گنج لودھراں کہروپکا دنیا پور ودیگر علاقوں سے ہزاروں افراد جلسہ میں شرکت کرینگے۔