Advertisements

شہدا ماڈل ٹاون کو انصاف نہ ملنا نظام عدل کے قتل کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر اعجاز خاں

Dr. Ijaz Khan
Advertisements

حاصل پور: منھاج القران ضلع بھاول پور کے ناظم ڈاکٹر اعجاز خاں نے کہا ہے کہ شہدا ماڈل ٹاون کو انصاف نہ ملنا نظام عدل کے قتل کے مترادف ہے موجودہ حکومت کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گۓ جو انھوں نے حکومت میں أنے سے پہلے کیے تھے شہدا ماڈل ٹاون کا خون رنگ لاۓ گا اور قاتلوں کو حساب دینا پڑے گا ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان أگیاہے غربیوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے گھی آٹا چینی فروٹ سبزیاں کھانے پینے کی اشیاء میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے مہنگائی حکومت کے کنٹرول کے باہر ہوتی جا رہی ہے اس وقت مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے مہنگائی کے چوکوں چھکوں نے عوام الناس کا جینا دوبھر کر دیا ہے غریب مزدور ریڑھی بان سفید پوش طبقہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں وزیراعظم عمران خان مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں اور احسن اقدام اٹھائیں آج ملک بھر میں ایک بہت بڑا مسئلہ مہنگائی ہے یہ کنٹرول ہو گیا تو ہر شہری ہر فرد غریب مزدور ریڑھی بان سفید پوش سکون کی نیند سوئے گا۔