مریم نواز کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر غور
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے طرف سے خاتون امیدوار کے خیر سگالی کے طور دستبردار ہونے کو سراہا گیا، ارکان اسمبلی نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں
۔لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں سینیٹ کے الیکشن کی حک عملی پر غور کیا گیا، الیکشن کا طریقہ کار بیان کیا گیا، پیپلزپارٹی کے طرف سے خاتون امیدوار کے خیر سگالی کے طور دستبردار ہونے کو سراہا گیا، ارکان اسمبلی نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں، ساتھ مل کر چلیں گے، ہمارا عزم پورے پنجاب کی ترقی ہے، کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہماری خاتون امیدوار دستبردار ہوچکی ہیں، بشریٰ بٹ اور انوشہ رحمان کو ووٹ دیں گے، غضنفر عباس چھینہ نے کہا کہ آئی پی پی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دے گی، محمد اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ کے لئے حمایت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مصدق ملک نے کہا کہ ہر کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے سر ہے، بشریٰ انجم نے کہا میں آپ سب کی سینیٹ میں آواز بنوں گی، انوشہ رحمان نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جلاس میں سینٹ امیدوار محمد اورنگزیب، مصدق ملک، خلیل طاہر سندھو، بشریٰ انجم بٹ، انوشہ رحمان، سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے