اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جشنِ آزادی کے موقع پر مارلوز کراٹے سینٹر احمد پور شرقیہ میں انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد

Marlows Karate Club celebrates Janshn-e-Azadi Pakistan
احمد پور شرقیہ :جشن ازادی کے موقع پر ملک خالد محمود وارن ایم پی اے مار لوز کراٹے کلب کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دے رہے ہیں

مہمان خصوصی سردار خالد محمود وارن ایم پی اے تھے کراٹے شو اور کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوئے مقابلوں کے بعد کھلاڑیوں کو انعامات بھی تقسیم کیے گئے


احمد پورشرقیہ (نامہ نگار) جشنِ  آزادی کے موقع پر مارلوز کراٹے سینٹر احمد پور شرقیہ میں انٹر کلب کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد انٹرنیشنل ایوارڈ ہولڈر اور چیف کوچ  محمد اسحاق گجر اور شوکت علی  گھلو (انٹرنیشنل کراٹے پلیر) کی سرپرستی میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سردار خالد  محمود وارن ایم پی اے  تھے محمد اسحاق گجر اور کراٹے کلب کے اساتذہ اور تمام کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کو ہار پہنا کر اور پھول کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا اس کے بعد میں مہمان خصوصی سردار خالد محمود وارن اور محمد اسحاق گجر نے کلب کے گراؤنڈ میں پودا لگایا -کراٹے شو اور کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوئے مقابلوں کے بعد کھلاڑیوں کو انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اور آخر میں مُلک کی سلامتی اور ترقی کی دعائیں بھی کی گئی

مزید پڑھیں