مارلوز کراٹے سینٹر کے زیرِ اہتمام 16 دسمبر کو یومِ سیاہ کے موقع پر تعزیتی تقریب
سانحۂ 16 دسمبر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا, تقریب میں شہر کی معزز شخصیات، اساتذہ، کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
احمدپور شرقیہ : مارلوز کراٹے سینٹر احمدپور شرقیہ کے زیرِ اہتمام 16 دسمبر کو یومِ سیاہ کے موقع پر ایک پُراثر تعزیتی تقریب ایم سی ہائی اسکول میں منعقد ہوئی، جس میں سانحۂ 16 دسمبر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت سے کیا گیا جو کہ مارلوز کراٹے سینٹر کی کھلاڑی انعم مشتاق نے کیا پھر مریم عمران نے تقریر کی پھر مسیرہ سہیل اور ایمن عمران نے اشعار پڑھے- تقریب میں شہر کی معزز شخصیات، اساتذہ، کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ معزز شرکاء میں شیخ عزیز، خرم حیات، قمر حفیظ، حافظ صاحب، سید نیاز شاہ، مقصود اکبر بھٹہ، شفیق قریشی، مشتاق موہانہ، محمد سہیل،ملک آصف, امجد سیال، سہیل منظور اور وحید احمد اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر مارلوز کراٹے سینٹر کے کوچز اور آفیشلز نے بھی خصوصی شرکت کی، جن میں بانی و چیف کوچ محمد اسحاق گجر (انٹرنیشنل ایوارڈ ہولڈر)، شوکت علی گھلو (کوچ پاکستان کراٹے ٹیم و ایشین گولڈ میڈلسٹ)، محمد ایوب گجر (انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ)، ارشد نور، شفیق قریشی، ملک طارق ,عبدالرزاق گجر ,ملک ناصر عرفات نیشنل کھلاڑی (کولڈ میڈلسٹ) اکرم مشتاق اور متین امجد اور حمزہ گجر بھی شامل تھے۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر ہماری تاریخ کا ایک المناک دن ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ایسی تقریبات نئی نسل میں شعور بیدار کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

