Advertisements

انرجی بچت ضلع بھر میں دکانیں اور مارکیٹس رات 9بجے بند کی جائیں گی

DC Irfan Ali Kathia
Advertisements

انرجی بچت ضلع بھر میں دکانیں اور مارکیٹس رات 9بجے بند کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا —— بجلی کی بچت کے حوالہ سے انجمن تاجران کے نمائندگان اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر کا انرجی کی بچت کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

بہاول پور:17/جون ( )ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق انرجی بچت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر میں دکانیں اور مارکیٹس رات 9بجے بند کی جائیں گی جبکہ شادی ہال اور ریستوران رات 11بجے بند ہوں گے۔وہ دفتر کے کمیٹی روم میں انرجی کی بچت کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، انجمن تاجران کے نمائندگان اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی کی بچت کے حوالہ سے انجمن تاجران کے نمائندگان اپنا کردار ادا کریں۔t.

Advertisements