Advertisements

مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے زیر انتظام احمد پور شرقیہ میں آل پارٹیز مشاورتی اجلاس

All Parties Conference advisory meeting held in AhmedpurEast
Advertisements

پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 4 مئی بروز اتوارکو آل پارٹیز دفاع پاکستان ریلی کے انعقاد کے لیے لاہحہ عمل ترتیب دیا گیا

احمدپورشرقیہ+ ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگاران) مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے زیر انتظام احمد پور شرقیہ میں آل پارٹیز مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مولانا محمد احمد جالندھری حاجی محمد ارشد راجپوت ریٹائرڈ کیپٹن سید مہتاب شاہ مولانا محمد اشفاق سلفی مولانا قاری عبدالمجید نون مولانا محمد زاہد قاری عبدالمنان قریشی۔ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن بہاولپور حکیم عبدالمالک کھوکھر۔ شیخ عزیز الرحمن سید منور بخاری عبدالباسط شکرانی محمد ارشاد فوجی حکیم محمد حسنین چوہان مختیار احمد ملک سید غلام مجتبی بخاری محمد زبیر قریشی ۔ سماجی کارکن جان محمد چوھان اور کوارڈینیٹر محمد زکریا نے شرکت کی

Advertisements

اجلاس میں انڈیا کی طرف سے حالیہ دہشت گردی اور پاکستان پر وار کرنے کے خلاف پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ال پارٹیز دفاع پاکستان ریلی کے انعقاد کے لیے لاہحہ عمل ترتیب دیا گیا مشاورتی اجلاس میں مشترکہ طور پر طے پایا گیا کہ 4 مئی بروز اتوار صبح 9 بجے اندرون جامع مسجد شہداء ختم نبوت چوک سے ایک ریلی نکالی جائے گی ریلی تحصیل بازار سے ہوتی ہوئی مرکزی چوک منیر شہید پر پہنچے گی جہاں آل پارٹیز دفاع پاکستان ریلی کے اجتماع سے اکابرین خطاب کرینگے جبکہ ریلی میں مختلف مزہبی جماعتوں کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران وکلاء نمائندگان سول سوسائٹی میڈیا نمائندگان اور سیاسی پارٹیوں کے اکابرین کے علاوہ مختلف سکولز کے طلبہ بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے