مرکزی انجمن تاجران اور زیلی ٹریڈ یونینز کے صدور نے ن لیگ کے صوبائی امیدوار قاضی عدنان فرید کی حمایت کا اعلان کر دیا

Markazi Anjuman-e-Tajran AhmedpurEast announces to back the candidature of Qazi Adnan Farid
مسلم لیگ ن کے صوبائی امیدوار قاضی عدنان فرید اپنی اقامت گاہ پر مرکزی انجمن تاجران کے تاجران اور زیلی یونینز کے صدور کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

شہر کے نمائندہ تاجر رہنماؤں کا قاضی عدنان فرید کی اقامت گاہ پر اجلاس تاجر اتحاد گروپ کے سینیئر رہنما الحاج محمد سعید سلیمی نے بھی ن لیگ کے امیدواروں کی حمایت کر دی

نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کے بعد ملکی معیشت کو دوبارہ صحیح سمت پر گامزن کریں گے اور پاکستان کو ایشیا کا ٹارگٹ بنانے کا اپنا ہدف حاصل کریں گے قاضی عدنان فرید کا نمائندہ اجلاس سے خطاب

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت اور جنرل سیکرٹری سردار آفتاب ڈاہر سمیت زیلی تاجر یونینز کے صدور نے احمد پور شرقیہ کی صوبائی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار قاضی عدنان فرید کی حمایت کا اعلان کر دیا -تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران اور اس کی ملحقہ یونینز کے عہدے داروں کا ایک نمائندہ اجلاس قاضی عدنان فرید کی اقامت گاہ پر منعقد ہوا جہاں مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت نے مسلم لیگ ن کے امیدوار قاضی عدنان فرید کی حمایت کا اعلان کیا جس کی اجلاس میں موجود جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدے داروں اور زیلی یونینز کے صدور نے تائید کی -اجلاس میں موجود تاجر اتحاد گروپ کے سینیئر رہنما اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج محمد سعید سلیمی نے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جس کا قاضی عدنان فرید قاضی برہان فرید اور دیگر رہنماؤں نے پرجوش خیر مقدم کیا

مرکزی انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے صدر محمد ارشد راجپوت تاجر برادری کے نمائندہ اجلاس میں قاضی عدنان فرید کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے

مزید پڑھیں